ہربنس پورہ :رکشہ پارک کرنے کا تنازع، فائرنگ سے 1 شخص زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیورز جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان سٹینڈ پر رکشہ لگانے کے جھگڑے کے بعد جمیل نے طیش میں آکر اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر دی ،اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر خادم حسین کی ٹانگ میں گولی لگ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔