غربت کے باعث 212 قیدی جیل کی سلاخوں میں بند
کیمپ جیل لاہور میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث 6 قیدی بنداڈیالہ جیل میں جرمانے نہ دینے پر9 قیدی موجود، مخیر حضرات تعاون کریں :آئی جی
لاہور (مد ثر حسین سے )غربت کے باعث 212 قیدی جیل کی سلاخوں میں بند ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں 212 قیدی جرمانوں کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث جیل کی سلاخوں میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کر نے پر مجبور ہیں۔پنجاب کی مختلف جیلوں میں بند 212قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔لیکن غریب ہونے کی وجہ سے جرمانے اور دیت کی رقم نہیں دے سکتے ہیں۔ جسکے باعث یہ قیدی جیل کی سلاخوں میں قید کاٹنے پر مجبور ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث 10 قیدی بند ہیں ۔اڈالہ جیل راولپنڈی میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث 9 قیدی بند۔کیمپ جیل لاہور میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث 6 قیدی بند ہیں۔سنٹرل جیل بہاولپور میں جرمانے نہ دینے کے باعث 11 قیدی بند ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں 13 قیدی جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں۔ڈی جی خان جیل میں 7 قید ی جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں۔اسطرح باقی قیدی دیگر جیلوں میں سزا پوری ہونے کے باوجود جیلوں میں بند ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش کہ مخیر حضرات تعاون کریں ۔