ایرانی طالبات سے یکجہتی کیلئے افطاری پر پولیس کا مبینہ دھاوا
انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیاجائے :جمعیت ، قواعد کی خلاف ورزی ہوئی :انتظامیہ
لاہور(خبر نگار)جامعہ پنجاب میں افطار ڈنر کے معاملے پر ایک بار پھر کشیدگی سامنے آ گئی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے متضاد بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق جمعیت کو ہاسٹل سائیڈ پر افطاری کے چار پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور جمعیت نے ہاسٹل سائیڈ پر چار افطار پروگرام منعقد بھی کیے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعیت کو تدریسی شعبہ جات میں افطار پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق یونیورسٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جامعہ پنجاب میں افطار ڈنر کے دوران ایک بار پھر پولیس نے کارروائی کی۔ افطار ڈنر کا اہتمام ایران میں شہید طالبات سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا تھا۔ناظم احسن فرید نے خبردار کیا کہ طلبہ کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کیا جائے ۔