پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان
پنجاب ورکرز ڈیپارٹمنٹ کی 21اسامیوں کیلئے 94امیدوار کامیاب قرار ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدواروںکی کامیابی
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے چار حتمی نتائج جبکہ دو تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک کی اکیس اسامیوں کے لیے 94 امیدوار تحریری اور انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ اسی محکمہ میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی 15 اسامیوں کے لیے 61 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سٹینوگرافر کی 20 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں انیس امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا جبکہ ایک اسامی اقلیتی کوٹہ پر موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر رجسٹرار ڈیویلپمنٹل پیڈیاٹرکس کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ اسی محکمہ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف ریڈیو تھراپی کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں اسسٹنٹ کی دو اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔