کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 58املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے ۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 58املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن،نیومسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبر گ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 20املاک،نیومسلم ٹاؤن میں 13املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 25املاک سیل کر دیں۔