خاتون کا سر دیگچی میں پھنس گیا
قصور(نمائندہ دنیا)چونیاں کی نواحی ظہیر آباد کالونی میں برتن سے دودھ پینے کے دوران خاتون کا سر دیگچی میں پھنس گیا۔
اطلاع پر ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی اورپیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ 31سالہ خاتون فری کا دیگچی کے اندر پھنساہوا سر باہر نکال لیا۔