سکول ایجوکیشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،مختلف امور پرغور
سکول انفارمیشن کمیٹی کی سابقہ ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی زیرِ بحث آئی
لاہور (سیاسی نمائندہ)سکول ایجوکیشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال، ایم پی اے کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان، پارلیمانی سیکرٹری برائے سکول ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن و قانون کے محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔کمیٹی نے زیرو آور نوٹسز کا جائزہ لیا جن کی جانب سے نجی پبلشرز کے ساتھ رائلٹی کے مسائل شامل تھے ، اس کے علاوہ ٹرانسفر ریشنلائزیشن پالیسی، امتحانات اور نصاب سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سکول انفارمیشن سسٹم سے متعلق کمیٹی کی سابقہ ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی زیرِ بحث آئی۔چیئرمین نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ متعلقہ پالیسیوں کا جائزہ لے کر ان میں ضروری ترمیم کی جائے ، ٹرانسفر ریشنلائزیشن کے عمل میں مشکلات کا شکار کیسزخصوصاً دائمی بیماری سے متاثرہ افرادکو مدِنظر رکھا جائے اور امتحانات و نصاب سے متعلق انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے ۔ ایجنڈا آئٹمز کو مزید کارروائی اور تصدیق کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔