مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ میں شہادت علی ؓ سیمینار
آپ ؓکی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے :مقررین
لاہور(سیاسی نمائندہ)خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی ؓ کی شہادت کے حوالے سے مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبو ت چناب نگر میں مقررین نے شہادت علی ؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کی ذات مجموعہ کمالات تھی، آپؓ میں عجزو انکساری نمایاں تھی، آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ، آپؓ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کے قیام کی بھرپور کوششیں کیں، آپؓ علم کے اعلیٰ درجات پر فائز تھے ، آپ کا دور خلافت تاریخ اسلام میں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمد سلمان عثمانی،مولانا خلیل احمد اشرفی،مولانا احسن رضوان عثمانی،مولانا علامہ محمد قادری و دیگر نے کہا کہ آپؓ کا دور خلافت عدل و شجا عت کا نما یاں پیکر ہے جو تا قیامت کے حکمرانوں کے لیے نمونہ حیات ہے ۔