مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 9 اپریل تک مہلت
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 9 اپریل تک مہلت دے دی۔
عدالت نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ایک اچھے افسر ہیں اور عدالت ان کی رپورٹ سے مطمئن ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری عثمان علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے اپنے بھائی علی حسن کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ،سماعت کے دوران آئی جی پنجاب عبد الکریم ،آر پی او گوجرنوالہ خرم شہزاد اور ڈی آئی جی لیگل ملک اویس احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔