پنجاب بھر کے 41اضلاع میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ

 پنجاب بھر کے 41اضلاع میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ

ایپلیکیشن کی مدد سے گھر بیٹھے تمام اضلاع سے شکایات کا اندراج ہو سکے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں یکساں شکایتی نظام کا نفاذ،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس،ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی، پنجاب بھر کے41 اضلاع میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پنجاب بھر سے پانی و نکاسی آب کی عوامی شکایات وصول کرے گا۔پنجاب واسا اینڈرائیڈ موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے گھر بیٹھے پنجاب بھر کے تمام 41 اضلاع سے شکایات کا اندراج ہو سکے گا۔1334 ہیلپ لائن اور اینڈرائیڈ موبائل ایپ کے ذریعے شہری پانی کی فراہمی، سیوریج و صفائی، گمشدہ یا ٹوٹے ہوئے مین ہول کورز اور بلنگ سے متعلقہ مسائل کی شکایات ایک ہی مرکزی نظام کے تحت درج کرا سکیں گے ۔ڈی جی واسا پنجاب نے تمام اضلاع میں سروے کروانے کی ہدایات کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں