محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت علی المرتضی ؓکانفرنس
لاہور(صباح نیوز)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام قرآن کمپلیکس میں حضرت سیدنا حضرت علی المرتضی ؓکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور شافع حسین اور صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور علما کرام کی کثیر تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔شافع حسین نے کانفرنس کہا کہ آج اس عظیم ہستی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے جس کی اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔ حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کی دین کیلئے خدمات اور قربانیاں ہمارے لئے مثال ہیں۔