ریٹائرمنٹ پر ڈی ایس پی کی آئی جی سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی خالد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خالد محمود کو محکمہ پولیس میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ، تعریفی لیٹر اور کیش ایوارڈ سے نوازا ۔جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے بھی انہیں اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران نے خالد محمود کو کامیاب مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔