کھلے اور ٹوٹے مین ہولز کی مرمت نہ ہونے کیخلاف درخواست دائر
لاہور(عدالتی رپورٹر) پنجاب بھر میں کھلے اور ٹوٹے مین ہولز کی مرمت اور ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے ، مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلے مین ہولز شہریوں کی زندگی اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ رائے ونڈ لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا اور متعلقہ اداروں کی غفلت سے شہری اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔