پنجاب بھر میں مسیحی عباداتی پروگرامز کے پیش نظر ہائی الرٹ رہی
لاہور (آن لائن) پنجاب میں مسیحی عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ حساس گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سپروائزری افسران خود گرجا گھروں اور حساس علاقوں کا دورہ کر کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔ذرائع کے مطابق حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور سنائپرز کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔