تیز بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان، ازالے کا مطالبہ
تلونڈی(نامہ نگار)تیز بارش کیساتھ ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان،موسم سرد ہوگیا۔ ژالہ باری سے گندم اور مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔۔۔
جس پر کاشتکاروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے نقصان کاازالہ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ مختلف علاقوں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی بند ہو گئے ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی اور بجلی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔