پی پی لاہور ڈویژن کی تنظیم نو، نوٹیفکیشن تقسیم کی تقریب
نئی تنظیمی صف بندی پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنے گی :راجہ پرویز اشرف ودیگر
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے صدر فیصل میر نے نئے ڈویژنل اور ٹاؤن عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے ۔ اس موقع پر مجید غوری بھی موجود تھے ۔تقریب میں لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر شاہد عباس ایڈووکیٹ، عامر نصیر بٹ، مقصومہ بخاری، ذیشان اور طاہرہ جالب نائب صدور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز احمد گھمن، اسجد ملک، حسن عباس، فنانس سیکرٹری اصغر بھٹی، سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹ نبیل نصیر اور آفس سیکرٹری عاطف کھوکھر کو نوٹیفکیشن دیے گئے ۔پہلے مرحلے میں سٹی ٹاؤن، رائیونڈ ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، راوی ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن اور ٹاؤنز کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی تنظیمی صف بندی پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔