لیسکو چیف ،آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

لیسکو چیف ،آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں چیف ایگزیکٹو لیسکو اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کل( منگل) کو ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم یہ درخواست سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے بارے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔ عدالت نے فریقین کو توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت بھی دے رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں