آئی جی کی پتنگ بازی ،پتنگ فروشی کیخلاف کارروائی کی ہدایت

آئی جی کی پتنگ بازی ،پتنگ فروشی کیخلاف کارروائی کی ہدایت

دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے :عبدالکریم

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھرمیں پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کیخلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں سخت ایکشن لیا جائے ۔ صوبہ بھر کے پولیس افسران کو ہدایت میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کاکہنا تھاکہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی برداشت نہیں،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے ۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز،سی پی اوز،ڈی پی اوزکوحکم دیا ہیکہ وہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائیں،آئی جی پنجاب نے والدین کوکہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں،شہری کسی بھی مقام پرپتنگ بازی کی صورت میں ون فائیو پر اطلاع دیکر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہورسمیت صوبہ بھرمیں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد ملزمان گرفتارکیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں