والٹن روڈ پرہسپتال کیلئے 40 کنال پلاٹ کی سیلڈ بِڈز کے ذریعے نیلامی کی پیشکش

 والٹن روڈ پرہسپتال کیلئے 40 کنال پلاٹ کی سیلڈ بِڈز کے  ذریعے نیلامی کی پیشکش

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی بی ڈی پنجاب نے عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہمی کیلئے لاہور کے وسط میں واقع سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ والٹن روڈ میں جدید ترین ہسپتال کے قیام کیلئے 40 کنال کا پلاٹ سیلڈ بِڈز کے۔۔۔

 ذریعے نیلامی کیلئے پیش کیا ہے ۔ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اپریل مقرر جبکہ سیلڈ بِڈز 9اپریل 2026 کو کھولی جائیں گی۔40 کنال کے اس پلاٹ کی ریزرو قیمت 150ملین روپے فی کنال مقرر کی گئی ہے ۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے 5سالہ آسان اقساط پر مبنی ادائیگی کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین کاکہناہے کہ ہم عالمی معیار کا بزنس ڈسٹرکٹ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔، ہسپتال کیلئے مختص پلاٹ سرمایہ کاروں کیلئے منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ لاہور کے اہم مقام پر جدید مثالی طبی ادارہ قائم کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں