مختلف علاقوں سے 4اشتہاری گرفتار

 مختلف علاقوں سے 4اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے4 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

 ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران داتا دربار کے علاقے سے پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان عمران اور سلمان ، لاری اڈہ سے کامران اور شفیق آباد سے شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان چوری اور بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھے اور کافی عرصے سے روپوش تھے ۔ ان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں