نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 990 سے زائد چالان

نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر  12 ہزار 990 سے زائد چالان

لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل ریجن میں حدِ رفتار مہم کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 990 سے زائد چالان جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایم سی ون (لاہور) نے نئی سپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 641 چالان کیے ۔اسی طرح ایم سی ٹو زون ملتان میں بھی مؤثر کارروائیاں کی گئیں جہاں 3 ہزار 752 چالان جاری کیے گئے ، جبکہ این-5 سنٹرل زون لاہور نے کریک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار 597 چالان کیے ۔ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایندھن کی بچت کو فروغ دینا اور شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں