چاند رات اور عید پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم کے مطابق لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں مارکیٹوں، اہم مقامات اور عوامی جگہوں پر لیڈی پولیس سمیت 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، جبکہ صرف لاہور میں 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔