سبزیوں ، پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانیکی ہدایت

سبزیوں ، پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانیکی ہدایت

شہریوں کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ـ:انتظامیہ

لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی چیکنگ جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں میں جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے ۔لاہور کی منڈیوں میں 180 ٹرکوں کی آمد سے اشیا کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ گراں فروشی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو فوری اور براہ راست عوام تک پہنچائے جائیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ قیمتوں میں استحکام کے لیے سپلائی چین کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ گرانفروشی کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی سے قیمتوں میں واضح کمی اور استحکام آیا ہے ۔ منڈیوں میں اشیا کی وافر دستیابی قیمتوں میں کمی و استحکام کا باعث ہے ۔ شہریوں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں