بادشاہی مسجد میں ترقیاتی کام عید کے فوراً بعد مکمل کیے جائیں:سیکرٹری اوقاف

بادشاہی مسجد میں ترقیاتی کام عید کے فوراً بعد مکمل کیے جائیں:سیکرٹری اوقاف

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف / چیف ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہدایت کی ہے کہ تاریخی بادشاہی مسجد میں جاری تمام ترقیاتی، مرمتی اور اپ گریڈیشن کے کام عید کے فوراً بعد مکمل کیے جائیں ۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے لائبریری، نئے شو ریکس کی تنصیب سے متعلق جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ اقدامات مسجد کے تاریخی اور مذہبی تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے سہولیات میں بہتری کیلئے کیے جا رہے ہیں۔ تبرکات گیلری کو اپریل کے پہلے ہفتے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں