شہر کے مختلف مقامات ،مساجدمیں نماز عیدالفطر کے اوقات

شہر کے مختلف مقامات ،مساجدمیں نماز عیدالفطر کے اوقات

گریٹر اقبال پارک میں ابتسام ا لٰہی ، منصورہ میں عبدالحق ہاشمی نماز پڑھائیں گے

لاہور(سیاسی نمائندہ)شہر میں مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کے اوقات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک میں ابتسام الٰہی ظہیر صبح 6:30 بجے ، جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی 6:30 بجے ، جامعہ فاضل شاہی ابراہیم روڈ بلال گنج میں 7.15بجے مولانا حکیم محمد منشا،جامعہ فاضل شاہی نین سکھ میں 7.30بجے حافظ نور احمد،جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں 7:00 بجے مولانا محمد عاصم مخدوم ، جامع مسجد منصورہ میں مولانا عبد الحق ہاشمی 7:30 بجے ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ جامعہ مسجد سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں 7:30 بجے ، جامع مسجد بلال احمد بلاک گارڈن ٹاؤن میں فرید احمد پراچہ 7:00 بجے ، مسجد شہدا مال روڈ میں صاحبزادہ قاضی محمد یونس انور 7:00 بجے ، جامع مسجد غوثیہ دھوبی گھاٹ ریلوے کالونی میں مفتی غلام مصطفی طاہر 7:00 بجے ، بادشاہی مسجد میں مولانا عبدالخبیر آزاد 8:30 بجے ، جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں مفتی رمضان سیالوی 7:30 بجے ، جامع مسلم مسجد لوہاری میں مولانا عبدالخالق 6:00 بجے ، جامع مسجد دربار حضرت پیر مکیؒ میں قاری غلام مہر علی 7:30 بجے ، جامع مسجد تاجے شاہؒ میں مولانا جاوید اقبال 7:15 بجے ، جامع مسجد شاہ ابو المعالیؒ میں مولانا ذوالقرنین 7:30 بجے ، جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہؒ میں مولانا مصباح الرحمن 6:30 بجے ، جامع مسجد ملک ایاز میں مولانا مصطفی رضا 8:00 بجے ، جامع مسجد نور موری گیٹ میں مولانا احمد فریدی 7:15 بجے ، جامع مسجد اللہ جیوایا میں مولانا عزیز ربانی 6:45 بجے ، جامع لال مسجد شاہ عالمی میں مولانا محمد ریاض 7:15 بجے۔

جامع مسجد برکت بی بی میں قاری نصیر احمد 7:30 بجے ، جامع مسجد مومن پورہ میں مولانا ماجد علی 7:15 بجے ، جامع مکی مسجد انارکلی میں مولانا اسامہ زبیر 6:30 بجے ، جامع مسجد چلہ گاہ ٹبہ بابا فریدؒ میں قاری عبدالرؤف 7:15 بجے ، جامع لال مسجد ماہنی روڈ میں مولانا آصف اکبر 7:15 بجے ، جامع مسجد حمام والی سوتر منڈی میں قاری غلام عباس 7:30 بجے ، جامع مسجد وزیر خان میں مولانا عبدالشکور 7:00 بجے ، جامع مسجد شاہ محمد غوثؒ میں قاری نصیر احمد 7:15 بجے ، جامع مسجد پانی والا تالاب میں مولانا صابر حسین 7:45 بجے ، جامع نیوی مسجد بھاٹی گیٹ میں مولانا محمد دلاور 7:00 بجے ، جامع مسجد کوٹ کمبوہ میں مولانا حسن علی 7:00 بجے ، جامع مسجد دربار حضرت میاں میرؒ میں مفتی محمد اقبال کھرل 7:30 بجے ، جامع مسجد دربار مادھو لعل حسینؒ میں مولانا مختار احمد چشتی 7:30 بجے ، جامع مسجد نوارانی صدر کینٹ میں مولانا ذوالفقار علی 7:00 بجے ، جامع مسجد الفاروق لال کرتی کینٹ میں مولانا محمد عبداللہ 7:00 بجے ، جامع مسجد حنیفہ صفدر سٹریٹ مصطفی آباد میں مولانا غلام مرتضی 7:00 بجے ، جامع مسجد والٹن ٹریننگ سکول میں قاری مطیع اللہ 7:00 بجے ، جامع مسجد دربار ایشاں صاحبؒ میں مولانا غلام عباس 7:30 بجے ، جامع مسجد دربار درس بڑے میاںؒ میں قاری امجد علی 7:00 بجے ، جامع مسجد دربار شاہ جمالؒ میں مولانا محمد اختر 8:00 بجے ، جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمالؒ میں قاری محمد اکرم 7:00 بجے ، جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ میں مولانا سید افتخار شاہ 7:00 بجے ، جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن میں قاری بدرزمان قادری 7:00 بجے۔

جامع مسجد نیلا گنبد انارکلی میں مفتی محمد احمد 7:30 بجے ، جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں مفتی محمد شفیق اعوان 7:15 بجے ، جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ میں مفتی محمد کاشف جمیل قادری 7:15 بجے ، جامع مسجد مدینہ انارکلی میں مولانا زبیر الحسن 7:30 بجے ، جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈ میں مولانا محمد رمضان چشتی 7:15 بجے ، جامع مسجد تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں مولانا عبدالقدیر 7:00 بجے ، جامع مسجد پیر عنایت شاہ قادری میں مولانا محمد افتخار 7:15 بجے ، جامع مسجد تاجدار انبیا لیاقت چوک سبزہ زار میں مولانا قاضی تجوید الدین 7:30 بجے ، جامع مسجد موج دریا بخاری انارکلی میٹرو سٹیشن میں قاری غلام قادر چشتی 7:30 بجے ، جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب لٹن روڈ میں قاری مختار احمد چشتی 7:00 بجے ، جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈا میں قاری حفیظ الرحمن 7:15 بجے ، جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگیؒ میکلوڈ روڈ میں مولانا محمد ابو بکر 7:30 بجے ، جامع مسجد شمس دربار پیر سید ہادی رہنما لارنس روڈ میں مولانا ظفر اقبال 7:15 بجے ، جامع مسجد بیڈن روڈ میں مولانا نور محمد 7:30 بجے ، جامع مسجد حنیفہ دربار پیر حاکم شاہ کوپر روڈ میں مولانا محمد اشرف 7:00 بجے ، جامع مسجد دربار حضرت موسیٰ زنجانی اکرم روڈ پاک نگر میں مولانا محمد عرفان 7:00 بجے ، جامع مسجد حنیفہ مسلم گنج کاچھوپورہ میں مولانا محمد ادریس شاہ 7:30 بجے ، جامع مسجد حنیفہ غوثیہ مین بازار کاچھوپورہ میں مولانا محمد مختار سیالوی 7:15 بجے ، جامع مسجد سیدنا بلال نواب کالونی مصری شاہ میں مفتی محمد ندیم قمر حنفی 7:15 بجے۔

جامع مسجد دربار حضرت شاہ میراں حسین زنجانی چاہ میراں میں مولانا سلیم رضا نوری 7:30 بجے ، جامع مسجد آسٹریلیا میکلوڈ روڈ ریلوے سٹیشن میں مولانا امتیاز احمد 7:00 بجے ، جامع مسجد چوک دالگراں برانڈتھ روڈ میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی 7:15 بجے ، جامع مسجد حنیفہ غوثیہ سکیم نمبر 2 وسن پورہ میں مفتی عمران سجاد حنفی 7:30 بجے ، جامع مسجد خواجہ غلام مرتضیٰ میں مفتی ضمیر احمد مرتضائی 8:30 بجے ، جامع مسجد مسافر خانہ گڑھی شاہو میں قاری محبوب حسین فریدی 7:30 بجے ، جامع مسجد درگاہ رسول شاہیاں لنڈا بازار میں مولانا محمد احمد فریدی 7:30 بجے ، جامع مسجد شاہ شمس قاریؒ جی او آر ون میں مولانا محمد انس مختار 7:00 بجے اور جامع مسجد تکیہ اجاگر شاہ چاہ میراں میں قاری نور المصطفی 7:00 بجے ،جامعہ مسجد حضرت بلال ؓجانی پورہ چائنہ سکیم میں حضرت حفیظ اللہ سیالوی 7:30بجے ، جامعہ مسجد گلزار مدینہ جانی پوہ چائنہ سکیم میں محمدرضاالمصطفی سیفی 6:45 بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔

دریں اثنا اہل تشیع کے زیر اہتمام مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں ،6:30 بجے صبح مسجد الفاطمہ واپڈا ٹاؤن میں مولانا صادق عباس اور جامعہ باقرالعلوم مغل پورہ میں مولانا محمد ظفر نقوی ، 7:00 بجے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں مولانا ضیاء الحسن نجفی، جامعہ عروۃ الوثقیٰ چونگی امرسدھو میں مولانا جواد نقوی، جامع مسجد امیر حمزہ میں مولانا رشید ترابی، علی مسجد جامعہ بقیۃ اللہ چندرائے میں مولانا سید علی نقوی، مسجد سلطانکے سندر روڈ میں مولانا محسن علی عمرانی، شیعہ مسجد ٹھوکر نیاز بیگ میں مولانا عارف حیدری، مسجد علی ابن ابی طالب صدر بازار میں مولانا زاہد نقوی، مسجد کربلا امامیہ کالونی میں مولانا غضنفر ثقلین نقوی، مسجد الغدیر امامیہ کالونی میں مولانا شبیر ترابی، ادارہ قرآن قرات کالج اندرون بھاٹی گیٹ میں مولانا قاری سید اذکار، مسجد حیدریہ امامیہ کالونی میں مولانا ارشاد روحانی، جامعہ فاطمیہ عزیز پلے میں مولانا غلام عباس نقوی، مسجد الحسن وحدت کالونی میں مولانا مبشر نقوی، مسجد و امام بارگاہ اپر مال میں مولانا محمد حسن جوہری، شیعہ مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں مولانا مہدی حسن، قصر پنجتن ٹاؤن شپ میں مولانا حنیف موسوی، مسجد کربلا امامیہ کالونی میں مولانا شہزاد علی، جعفریہ مسجد جعفریہ کالونی میں مولانا غلام علی ارشد، مسجد خدیجۃ الکبریٰ پیراگون سٹی میں مولانا اقبال اختر، علی مسجد جادہ شاہدرہ میں مولانا احمد نواز جعفری، جامع مسجد علامہ حائری وسن پورہ میں مولانا محبوب عرفانی، مسجد الحسن شاہ کمال میں مولانا ناصر عباس، مسجد الحسنین منصورہ بازار میں مولانا محمد رضا صادقی، مسجد سلمان فارسی عزیز کالونی میں نماز عید ادا کی جائے گی۔

مسجد جعفریہ چونگی امرسدھو میں مولانا عظمت علی، مسجد حضرت ابو طالب اعوان ٹاؤن میں مولانا نور الحسن قمی، مسجد محمدیہ جعفریہ شاہدرہ میں مولانا تصور حسن عسکری اور مسجد گلستان زہرا مریم کالونی گرین ٹاؤن میں مولانا ریاض ساجدی نماز عید پڑھائیں گے ۔ اسی طرح 7:15 بجے جامع مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ میں مولانا نوید اصغر شمسی، مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک اقبال ٹاؤن میں مولانا شبر رضوی، مسجد گلشن عباس بند روڈ میں مولانا احمد رضا ، مسجد بیت آل محمد باٹا پور میں مولانا عابد حسین ، 7:30 بجے مسجد الحسین بحریہ ٹاؤن میں مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، جامعہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن میں مولانا سبطین اکبر، مسجد کشمیریاں موچی گیٹ میں مولانا آغا جواد موسوی، امامیہ مسجد لوکو شیڈ ورکشاپ میں مولانا علی مہدی کاظمی، جامعتہ الواعظین میں مولانا حیدر علی نجفی، جامعہ قرآن و اہل بیت بلال سٹریٹ کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں مولانا محمد یوسف جعفری، جامعتہ المصطفی میں مولانا ناظم رضا عترتی، شیعہ مسجد چونگی امرسدھو میں مولانا شیر احمد فراز، مسجد قصر عباس فیصل ٹاؤن میں مولانا عبداللطیف، مسجد حسینیہ مکہ کالونی میں مولانا احمد علی ساجد، مسجد قصر بتول شادمان کالونی میں مولانا محمد اسماعیل، جامع مسجد جعفریہ علاقہ نواب صاحب میں مولانا ممتاز حیدری، جامع مسجد امامیہ کالونی میں مولانا محمد باقر مجلسی، نور مسجد گنپت روڈ میں مولانا رضا عباس سبزواری، مسجد خواجگان اندرون موچی گیٹ میں مولانا فرمان علی نجفی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ جمیر خورد میں مولانا عرفان علی فائزی، مسجد امام علی عسکری 11 میں مولانا مظاہر حسین، لال مسجد اندرون بھاٹی گیٹ میں مولانا ضیغم عباس، امام بارگاہ در سجاد مصری شاہ چمڑا منڈی میں مولانا حر عباس عابدی، مسجد خدیجۃ الکبریٰ ٹھوکر نیاز بیگ میں مولانا عظمت عباس، جامعہ کریمہ اہل بیت پنجاب سوسائٹی میں مولانا غلام کاظم اعوان، مسجد و امام بارگاہ حسینیہ ساندہ میں مولانا اعجاز نقوی، امام بارگاہ دربار حسین بھٹہ چوک میں مولانا حسین نقوی، مسجد کاشانہ عباس ٹاؤن شپ میں مولانا منیر رضوی، مسجد قصر عباس کوٹھا پنڈ میں مولانا جعفر حسین اور علی مسجد جامعہ امامیہ والٹن میں مولانا عارف بھٹی نماز عید پڑھائیں گے ۔

7:45 بجے علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مولانا غلام شبیر نجفی اور مسجد و امام بارگاہ نشاط کالونی میں مولانا مناظر زیدی ، 8:00 بجے قومی مرکز خواجگان شادمان میں مولانا نیاز گھلو، جامع مسجد اہل بیت ٹھوکر نیاز بیگ میں مولانا عباس شیرازی، مسجد و امام بارگاہ چراغ علی شاہ بی بی پاک دامن میں مولانا منور حسین مہدی، مسجد القائم زینبیہ کمپلیکس نزد منصورہ میں مولانا نذر حسین، مسجد حسینیہ کوٹ عبداللہ باٹا پور میں مولانا آصف کاظمی، مسجد علی ابن ابی طالب شادیوال اعوان ٹاؤن میں مولانا نور الحسن قمی، شیعہ مسجد پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن میں غلام مصطفی نیئر علوی، جامع مسجد حیدریہ شاہدرہ ٹاؤن ، مرکزی شیعہ جامع مسجد کوٹ عبدالمالک میں مولانا محمد رضا عابدی، مسجد و امام بارگاہ گلستان پنجتن چوبرجی میں مولانا محمد ارشد، مسجد و امام بارگاہ بیت الحزن سادات کالونی اقبال ٹاؤن میں مولانا ناصر عباس جوئیہ، مسجد کربلا گامے شاہ میں مولانا سید رضا عباس، ناصر باغ میں مولانا حسن رضا ہمدانی، مسجد القائم کینال ویو میں مولانا اقبال کامرانی، مسجد حیدری شاہدرہ ٹاؤن میں مولانا محمد صباح قمی اور جامعہ قصر زینب بادامی باغ میں مولانا حبیب علی نوری نماز عیدالفطر پڑھائیں گے جبکہ 8:15 بجے مسجد حسینیہ کوٹ عبداللہ باٹا پور میں مولانا عابد نقوی امامت کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں