جوا کھیلنے والے 11 ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے جوا کھیلنے والے 11 ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے نیشنل ٹاؤن ایجرٹن روڈ سے شاہد، فواد، نعیم، سہیل عثمان، کامران، شہزاد، ذیشان، طارق عامر اور صدیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضے کجی دانہ اور داؤ پر لگی 2 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔