عید تعطیلات :ڈولفن سکواڈ نے 28ملزموں کو گرفتار کر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر)عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ڈولفن سکواڈ نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 28ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ون ویلنگ کے مرتکب 14 افراد کو موقع پر ہی گرفتار جبکہ چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ شارع عام پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر2 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے 2 اشتہاری، ایک عدالتی مفرور اور 3عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا۔ پتنگ بازی میں ملوث 4افراد کو گرفتار کر کے پتنگیں،ڈور سمیت دوران پٹرولنگ 3چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئیں۔