سبز منڈیاں کھل گئیں، منگل کوبھی زائد نرخوں پر فروخت

سبز منڈیاں کھل گئیں، منگل کوبھی زائد نرخوں پر فروخت

دکاندار سبزیاں،پھل اوربرائلر گوشت ریٹ لسٹ کے برعکس بیچتے رہے

لاہور( کامرس رپورٹر)عید تعطیلات کے بعد شہر کی سبز منڈیاں کھل گئیں، پیاز، ٹماٹر لہسن، ادرک کے نرخوں میں قدرے بہتری لیکن گزشتہ روز بھی جاری ہونیوالی ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت جاری رہی ۔ برائلر پھر مہنگاہوگیا ۔برائلر مافیا عید پر لمبی منافع خوری کے بعد بھی باز نہ آیا۔ عید تعطیلات کے بعد جاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کے نرخ میں7 روپے کا اضافہ ،قیمت 533 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں صافی گوشت 640 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے زندہ برئلر کے نرخ 340 روپے کلو مقرر لیکن مافیا 15 روپے کلو تک اضافی چارج کررہا ہے ـ ۔سبزیوں کے دام اب بھی سبز منڈیوں ،پوش علاقوں اور گلی محلوں میں الگ الگ وصول کئے جارہے ہیں۔ پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے مقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 90 روپے تک ٹماٹر سرکاری قیمت 60مقرر تاہم درجہ اول ٹماٹر بازاروں میں 90،لہسن سرکاری قیمت 500 ، درجہ اول لہسن مارکیٹ میں فروخت 620،ادرک سرکاری قیمت 275 مقرر ، مارکیٹ میں 420 ،لیموں چائنہ کانرخ 60مارکیٹ میں 120،سبزمرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 110 لیکن ماکیٹ میں 160 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں سیب ، کیلا، انارودیگر پھل بھی مہنگے بیچے جارہے ہیں ۔سنگھ پورہ منڈی میں آئے خریداروں کاکہناتھا کہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا ،سب کے ریٹس الگ الگ ہیں ـ ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں