8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

 8 سالہ بچے سے زیادتی کی  کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شادمان پولیس نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق شادمان کے علاقے میں 8سالہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا جہاں سے ملزم ورغلا کر اپنی دکان پر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی اس دوران بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ،پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں