یوایم ٹی کی عالمی رینکنگز بائی سبجیکٹ 2026ء میں نمایاں پوزیشن
لاہور (خبر نگار )یو ایم ٹی نے عالمی تعلیمی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز بائی سبجیکٹ 2026 میں بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں جو کہ جامعہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ اور علمی معیار کا واضح ثبوت ہے ۔
چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس اہم کامیابی پر اساتذہ، محققین، طلبہ اور یو ایم ٹی فیملی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ادارے کی اجتماعی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور اعلیٰ تعلیمی معیار اور اجتمائی محنت کا نتیجہ ہے ۔