وفاقی وزیرحنیف عباسی سے نئے تعینات ہونیوالے آئی جی ریلوے کی ملاقات
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی ریلوے وصال فخر سلطان نے ملاقات کی۔
جس میں وزیر ریلوے نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر ریلوے نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریلوے پولیس میں ہر تعیناتی اور ہر کام میں میرٹ کو ہر صورت فوقیت دی جائیگی۔