قزلباش چوک ، ڈیفنس گول چکر کے منصوبے کاغذوں تک

قزلباش چوک ، ڈیفنس گول چکر کے منصوبے کاغذوں تک

نو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبوں پر عملی پیش رفت سامنے نہ آ سکیدونوں منصوبوں کیلئے تقریباً ساڑھے پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کے اعلان کردہ میگا منصوبے تاحال شروع نہ ہو سکے اور مالی سال گزرنے کو ہے ۔لاہور میں فلائی اوور اور انڈر پاس کے لیے اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود عملی کام شروع نہیں ہوا۔قزلباش چوک اور ڈیفنس گول چکر کے منصوبے منظوری اور فنڈز کے انتظار میں رکے ہوئے ہیں۔شہری ٹریفک مسائل برقرار ہیں اور ریلیف دینے والے منصوبے اب تک کاغذوں تک محدود ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے حل کے لیے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر دو بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھامگر نو ماہ گزرنے کے باوجود ان منصوبوں پر کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، ڈیفنس کے گول چکر پر انڈر پاس کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ تھی تاکہ شہر کے ایک اور مصروف ترین چوک پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے ،ان دونوں منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں سے دو ارب تیس کروڑ روپے فلائی اوور جبکہ باقی فنڈز انڈر پاس کی تعمیر پر خرچ ہونا تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں