200 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو شروع

 200 کالجز میں مستقل پرنسپلز  کی تعیناتی کیلئے انٹرویو شروع

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے 200 سے زائد سرکاری کالجز مستقل پرنسپل سے محروم ہیں ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایچ ای ڈی نے موزوں امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے ،پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل کئی بار مؤخر ہوا، سیلابی پانی کی صورتحال اور مختلف اعتراضات کے باعث انٹرویو روک دیے گئے ۔ سینکڑوں کالجز لمبے عرصے سے مستقل پرنسپلز سے محروم ہیں۔ایچ ای ڈی نے 6ماہ قبل پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا تھا۔سینکڑوں امیدواروں نے پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔پرنسپلز کی تعیناتی میں تاخیر سے امیدواروں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں