سپر لیگ :ٹریفک نظام دباؤ کاشکار، شہری مشکلات کاشکار

سپر لیگ :ٹریفک نظام دباؤ کاشکار، شہری مشکلات کاشکار

ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد کیلئے خصوصی روٹ لگایا گیا،راستے بند

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلا میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ایونٹ کے تحت مجموعی طور پر بائیس میچز لاہور میں شیڈول ہیں، تاہم افتتاحی میچ کے روز ہی شہر کا ٹریفک نظام دباؤ کا شکار نظر آیا۔میچ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے تقریباً 900 اہلکار تعینات کیے گئے تھے ، مگر اس کے باوجود شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار نمایاں طور پر سست رہی۔ شہریوں کو دفاتر واپسی اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد کے لیے خصوصی روٹ لگایا گیا، جس کے باعث متعدد راستوں کو جزوی طور پر بند یا محدود کر دیا گیا۔ اس صورتحال میں ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اور چند منٹ کی بندش نے کئی مقامات پر طویل قطاریں لگا دیں۔ٹریفک کا دباؤ خاص طور پر گلبرگ مین بلیوارڈ، لبرٹی چوک، نور جہاں روڈ، ایم ایم عالم روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ پر براہ راست محسوس کیا گیا، جہاں معمول کے مقابلے میں ٹریفک کا بہاؤ خاصا متاثر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں