مہم :مسافروں کو 6لاکھ کرایوں کی مد میں واپس
لاہور (کرائم رپورٹر) تقریباً 6 لاکھ روپے زائد کرایوں کی مد میں مسافروں کو واپس کرائے گئے ۔
ڈی آئی جی موٹرویز شاہد جاوید نے بتایا کہ اوورلوڈ بسوں سے مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا اور ہائی ویز پر افسران ٹول پلازوں پر روڈ سیفٹی اور نئی حدِ رفتار کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ ہائی ویز پر کار اور ایل ٹی وی کی حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی حد رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں۔