سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے پرائیویٹ مشینری پرانحصار
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )واسا نے گزشتہ مالی سال میں 80 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے نئی مشینری خریدی، جس کا مقصد نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔
تاہم عملی صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے ،بھاری سرمایہ کاری کے باوجود واسا تاحال ونچ مشینوں کے لیے نجی ٹھیکیداروں پر انحصار کر رہا ہے اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے پرائیویٹ مشینری ہی استعمال کی جا رہی ہے ،واہگہ ٹاؤن میں ڈرینوں کی ڈیسلٹنگ پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے ،جہاں اکبر چوک اور شادی پورہ کے علاقوں میں 18 اور 15 انچ قطر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی۔