فیز ون ترقیاتی پروگرام، 70ارب کا تھرڈ پارٹی آڈٹ نہ ہو سکا

فیز ون ترقیاتی پروگرام، 70ارب کا تھرڈ پارٹی آڈٹ نہ ہو سکا

137ارب کے ترقیاتی کام جون2026تک مکمل کرنے کا انتظامی دعویٰ

لاہور (عمران اکبر )لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون مکمل نہ ہونے کا انکشاف ،انتظامی افسران کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، فیز ون ترقیاتی پروگرام 70ارب کا تھرڈ پارٹی آڈٹ مکمل نہ ہو سکا ،فیز ٹو کی 65سو 80گلیاں شروع کرنے کا انتظامیہ نے دعویٰ کر دیا ۔137ارب کے ترقیاتی کام جون 2026تک مکمل کرنے کا انتظامی دعوی ،ترقیاتی پروگرام کے اربوں روپے کے فنڈز کے چیک جاری نہ کئے جا سکے ۔فیز ون میں 15ماہ میں دوہزار گلیوں میں صرف 20 ہزار سٹریٹ لائٹس لگائی جا سکیں،فیز ون کی 36 سو 63گلیاں سٹریٹ لائٹس سے تاحال محروم ہیں ۔وزیر اعلیٰ ترقیاتی پروگرام فیز ون ادھورا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،فیز ٹو کی 25سو گلیوں کی تعمیرومرمت کرنے کے فیز ون 56سو 63گلیوں کی تعمیر و مرمت مکمل ہیں ،ضلعی فیز ون کی 50 گلیوں کی تعمیرو مرمت تاحال نہ ہو سکی ۔فیز ون 3سو 50کلومیٹر سیوریج لائن ڈالی گئی ۔فیز ون میں6ہزار 3سو مین ہول کورز خریدے گئے ۔ترقیاتی سکیموں پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ڈویلپمنٹ پروگرام میں سستی اور کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں