اضلاع کو انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

اضلاع کو انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

13 اپریل سے شروع ہونیوالی قومی مہم کے لیے ترجیحی اقدامات طے

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )ایمرجنسی آپریشن سینٹرپنجاب کے کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو سرگرمیوں کا جامع جائزہ مکمل کر لیا۔ یہ جائزہ نو ڈویژنل سطح کے ورچوئل اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے لیا گیا۔ان اجلاسوں میں ضلعی محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی، جہاں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور 13 اپریل سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے ترجیحی اقدامات طے کیے گئے ۔اجلاسوں کے دوران اضلاع کی سطح پر موجود کمزوریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع آئندہ مہم کی تیاریوں کو تیز کریں، نشاندہی شدہ خامیوں کو دور کریں اور فیلڈ سطح پر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمزور یونین کونسلز کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی ہے ، لہٰذا اضلاع ان کی بنیاد پر ہدف کی بہتری کا پلان تیار کریں ۔انہوں نے ضلعی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں