انارکلی سے داتا دربا پیڈیسٹرن فرینڈلی علاقہ بنانیکا فیصلہ

انارکلی سے داتا دربا پیڈیسٹرن فرینڈلی علاقہ بنانیکا فیصلہ

منصوبے کی باضابطہ منظوری لہر اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں پیدل چلنے والوں کے لیے اب تک کے سب سے بڑے منصوبے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جس کے تحت انارکلی سے داتا دربار حضرت علی ہجویری تک کے علاقے کو پیڈیسٹرن فرینڈلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق لہر اتھارٹی نے اس بڑے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ، ٹیپا کو ذمہ داری سونپ دی ہے جبکہ منصوبے کی باضابطہ منظوری لہر اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی،منصوبے کے تحت نیلا گنبد انارکلی کو مرکزی پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں سے تین اطراف میں پیڈیسٹرن زونز قائم کیے جائیں گے ،پہلا روٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چوک سے نیلا گنبد تک ہوگا، جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص راستے بنائے جائیں گے ،دوسرا روٹ استنبول چوک مال روڈ سے انارکلی نیلا گنبد تک ترتیب دیا جائے گا،تیسرا روٹ کچہری چوک سے نیلا گنبد انارکلی تک بنایا جائے گا، جہاں واک ویز اور جدید پیڈیسٹرن سہولیات فراہم کی جائیں گی،ٹیپا کی جانب سے منصوبے کی تخمینہ لاگت کا ابتدائی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں