ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول معمول پر لانے میں ناکام

ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول معمول پر لانے میں ناکام

مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،مسافر ،عزیز اقارب پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر لانے میں ناکام ہوچکی ، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں ،کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس 10 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 7گھنٹے 30منٹ، خیبر میل ایکسپریس 6گھنٹے 10منٹ ،تیز گام ایکسپریس5گھنٹے10منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے 40 منٹ ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ،کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 45منٹ ،جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 40منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ اور ملت ایکسپریس 1گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں اور انکے عزیزواقارب کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،کیونکہ ٹرینیں لیٹ ہونا روز کا معمول بن گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں