زیر حراست ملزم کی ہلاکت کانوٹس چوکی انچارج سمیت تمام عملہ گرفتار

زیر حراست ملزم کی ہلاکت کانوٹس  چوکی انچارج سمیت تمام عملہ گرفتار

کاہنہ (نمائندہ دنیا)چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ پنکھے سے لٹکی لاش ملنے کا معاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا سخت نوٹس چوکی انچارج سمیت تمام عملہ گرفتار۔۔۔

گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ میں پنکھے سے لٹکی لاش ملنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج سمیت تمام عملے کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متوفی افتخار کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں