غیر رجسٹرڈ طبی اداروں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پر پابندی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اعلامیہ ، پی ایم ڈی سی سے غیر رجسٹرڈ طبی اداروں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پر پابندی ،جو ادارہ یا سپیشلٹی رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔
اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ پوسٹ گریجوایشن پروگرام شروع کرنے سے قبل پی ایم ڈی سی کی منظوری لازم ۔غیر رجسٹرڈ سنٹر سے پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی رجسٹریشن نہیں ہوگی ۔تمام طبی اداروں کو پوسٹ گریجوایشن پی ایم ڈی سی سے پیشگی رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت۔