میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کوچز کی حالت انتہائی ناقص
54کروڑ بولی دیکر ٹرین لینے والی نجی فرم نے13روز بعد ہاتھ کھڑے کر دیے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کوچز کی بری حالت اور خراب ائیر کنڈیشنڈ، 54 کروڑ بولی دیکر میانوالی ایکسپریس لینے والی نجی فرم 13 روز بعد ہاتھ کھڑے کر دیے ،نجی فرم نے 26 مارچ کو کنٹریکٹ منسوخی کے چیف کمرشل منیجرریلوے کو نوٹس بھجوادیا ،اکانومی کلاس کی کوچز ٹوٹی حالت میں ہیں ،ٹرین لیٹ روانہ ہونے سے مسافر متاثر ہو رہے ہیں ،کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ کثیر مالی خسارے کے باعث ہم ہفتہ واری قسط جمع نہیں کراسکتے ، 12 مارچ 2026 کو سنبھالا گیا، کمرشل مینجمنٹ چارج معاہدہ 26 مارچ سے ختم کیا جائے ، خسارے میں ٹرین نہیں چلا سکتے ، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ نجی کنٹریکٹرز نے اے جی ایم ٹریفک سے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ہے ، اے جی ایم ٹریفک سفیان سرفراز ڈوگر نے انہیں مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔