ایران امریکہ اسرائیل تنازع، گیس بحران شدید ہونے لگا

ایران امریکہ اسرائیل تنازع، گیس بحران شدید ہونے لگا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایران امریکہ اسرائیل تنازع گیس بحران شدید ہونے لگا ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ، درآمدی گیس ایل این جی کی سپلائی بری طرح متاثر،سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین مکعب فٹ سے تجاوز کرگیا،آئندہ چند روز میں شارٹ فال 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک جانے کا خدشہ ،سوئی ناردرن ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن یومیہ 9 سے 11 سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سسٹم میں شامل کرتی ہے ،اس وقت 200 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سسٹم میں شامل کی جارہی ہے ،سوئی ناردرن نے گیس شارٹ فال بڑھنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کردی، گھریلو صارفین کو بھی صرف کھانا بنانے کے اوقات میں چند گھنٹے گیس دی جارہی ہے ، ٹیل اور گنجان آباد علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ، سوئی ناردرن کی جانب سے انڈسٹریز اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پلاننگ شروع کردی گئی،آئندہ ہفتے ایل این جی کی سپلائی انتہائی کم ہوجائے گی،گیس بحران شدید ہونے سے گھریلو صارفین کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں