کامیابی کا راز صرف قرآن وسنت میں ہے :ڈاکٹر اشرف جلالی

 کامیابی کا راز صرف قرآن وسنت  میں ہے :ڈاکٹر اشرف جلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر )جامعہ انوار آلِ محمدؐ سلیمانیہ (رمک)میں عظمت قرآن کانفرنسکا انعقاد کیا گیا۔ خواجہ افتخار الحسن پیر آف سواگ شریف نے صدارت کی اور پیر ارشد فاروق شاہ مہمان خصوصی تھے ۔۔

 تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ وبانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب میں کہا دنیا کی کوئی طاقت قرآنی اور ایمانی پاور کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ دنیا میں ترقی اور آخرت میں کامیابی کا راز صرف قرآن وسنت میں ہے ۔مدارس اسلام کے قلعے اور خیر کے مراکز ہیں۔ جہاں مدارس میں پڑھنے پڑھانے والوں کا عظیم مرتبہ ہے ، وہاں انکا نظم و نسق چلانے والوں کا بھی عظیم مقام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں