تھانہ مریدوالا کی کارروائی، 1260 گرام چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

تھانہ مریدوالا کی کارروائی، 1260  گرام چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)سی پی اوکے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ مریدوالا کی نگرانی میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

دوران ناکہ بندی 483 گ ب کے قریب روڈ پر مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے 1260 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مدثر ولد عبدالخالق سکنہ 483 گ ب کے طور پر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں