لاہور یونیورسٹی : عالمی رینکنگ میں 18 بہترین مضامین شامل

لاہور یونیورسٹی : عالمی رینکنگ میں 18 بہترین مضامین شامل

یونیورسٹی نے سوشل سائنسز اوردیگر شعبوں میں خاص کامیابی حاصل کی

لاہور(سٹاف رپورٹر )دی یونیورسٹی آف لاہور نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کر تے ہوئے 18مضامین کو دنیا کے بہترین مضامین میں شامل کر ا لیا ہے ۔ عالمی ادارہ ہر سال دنیا بھر کی جامعات کا مختلف معیار پر جائزہ لیتا ہے ، جس میں اس سال 1,700 سے زائد جامعات اور 18,300 سے زیادہ مضامین شامل تھے ۔ یو او ایل نے اس درجہ بندی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7مضامین کی پوزیشن بہتر بنائی جبکہ 4 مضامین پہلی بار شامل کرائے ۔یونیورسٹی نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، نیچرل سائنسز اور سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ کے شعبوں میں خاص کامیابی حاصل کی۔ نمایاں مضامین میں فارمیسی، کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری، میتھ میٹکس، میڈیسن، انجینئرنگ اور بزنس سٹڈیز شامل ہیں،جو جامعہ کی تدریسی اور تحقیقی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔اس موقع پر ریکٹردی یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر اشرف نے اس کامیابی کو اساتذہ، عملے اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں