مین ہول ڈھکن چوری جرم، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

مین ہول ڈھکن چوری جرم، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

سی ایل سی کا عملہ سکولوں، کالجوں، کمیونٹی سنٹرز میں شہریوں کو آ گاہی دے رہا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ مین ہولز کے کور (ڈھکن) کی چوری اور خرید و فروخت قانونی طور پر جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کا شعبہ سٹیزن لائزن سیل (سی ایل سی) ڈھکن چوری کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلا رہا ہے ۔ اس مہم کے تحت سی ایل سی کا عملہ سکولوں، کالجوں، کمیونٹی سنٹرز، مساجد، مدارس اور دیگر مقامات پر جا کر شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے مین ہول کور کی چوری اور اس کی خرید و فروخت کو سنگین جرم قرار دیا ہے ، جس کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامِ قتل کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے ۔اس سلسلے میں سی ایل سی سٹاف نے جامع مسجد نوشاہی سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ و اساتذہ کو ڈھکن چوری کے نقصانات اور اس کے تدارک سے متعلق آگاہ کیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں