نوجوان بلاول کو وزیراعظم بنانے میں کردار ادا کریں:گورنر

نوجوان بلاول کو وزیراعظم بنانے میں کردار ادا کریں:گورنر

پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی:مختلف شخصیات سے گفتگو

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان کائرہ، جہاں آرا وٹو اور صوبائی وزیر وزیر لیبر و انسانی وسائل منشائاللہ بٹ نے ملاقاتیں کیں جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ پیپلز پارٹی ملکی ترقی کیلئے موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیساتھ پیپلز پارٹی کا اتحاد ملک کے وسیع ترمفاد کیلئے ہے ۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ بلاول بھٹو نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سوائے پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت نہیں ہے ۔ انہوں نے پارٹی کی نئی تنظیم نو کے بعد منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دی۔ نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں سے امید کرتاہوں کہ وہ جوش اور ولولے سے پارٹی میں نئی روح پھونکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں