ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں پودا لگایا گیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد وسیم نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استدکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔